اتوار، 19 جولائی، 2015

آپ کی صحت ، چند مفید مشورے جدید تحقیق اور آزمودہ ظریقے ۔ نۃی ریسرچ اور دیسی ٹوٹکے ۔ مسائل اور ان کا حل



جگر کو زہریلے مواد سے پاک اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے صبح اٹھتے ہی یہ قدرتی مشروب ضرور پی کر دیکھیں

ہمارے کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے جگر زہریلے مواد سے بھر جاتا ہے لیکن اس سے نجات حاصل کرنا انتہائی آسان ہے۔اگر آپ صبح اٹھتے ہی نیچے بتائے ہوئے قدرتی مشروب کا استعمال کریں تو آپ کا جگر زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا اور آپ متعدد بیماریوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔
جگر کو خطرناک مواد سے پاک کرنے والی غذآئیں 
آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ 30دن تک ہر صبح کچھ کھانے سے قبل ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل پینا ہے،ان کو پینے کے بعد آپ چاہیں تو ناشتہ کرلیں۔یہ قدرتی مشروب آپ کے جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔اس کوپینے سے نہ صرف جگر زہریلے مواد سے پاک ہوجائے گا بلکہ آپ کی انتڑیاں اور معدہ بہتر طریقے سے کام کرسکے گااور آپ قبض جیسی مشکل سے بھی بچ پائیں گے۔اس کے استعمال سے آپ کی جلد صاف ستھری اور چمکدار ہوجائے گی اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی ختم ہوجائیں گے۔آپ نہ صرف بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں گے بلکہ آپ کا جسم توانائی سے بھرپور ہوجائے گااور ساتھ ہی آپ کی عمر بھی کم نظر آئے گی۔
***
خدا نے کوئی چیز بلا وجہ نہیں بنائی اور ہمارے جسم میں ہر حصے کا کوئی نہ کوئی کام ضرور ہے۔بغلوں کے بال اور انگلیوں کے ناخن بظاہر اضافی چیز لگتے ہیں لیکن ان کا کام بھی بہت اہم ہے ۔آئیے آپ کو ان کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

بغلوں کے بال

بظاہر فضول نظر آنے والے یہ بال اصل میں انسان کی انفرادی خوشبو کاتعین کرتے ہیں جس سے مخالف جنس آپ کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بغلوں کے بال ہمارے پسینے کے گلینڈز کے اوپر اگتے ہیں جس کی وجہ سے جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو ان بالوں کی وجہ سے ہمارے جسم کی ایک انفرادی خوشبو یا بدبو پیدا ہوتی ہے اور مخالف جنس ہماری جانب مائل ہوتی ہے۔

انگلیوں کے ناخن
ویسے خواتین کے لئے انگلیوں کے ناخن بہت ہی زیادہ اہم ہیں کہ وہ ان پر نیل پالش لگا کر ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں لیکن فیشن کے علاوہ ہم ان کی وجہ سے اشیاءکو صحیح طرح سے پکڑنے کے قابل ہوتے ہیں ۔اسی طرح یہ ہمیں صحت کا حال بھی بتاتے ہیں۔ اگر جسم میں کسی بھی چیز مثلاًآئرن، کیلشیم، خون کی کمی پیدا
ہوجائے تو وہ اس کا علم ناخنوںکی رنگت دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔
*****
منہ کی بد بو سے نجات
منہ سے بدبو کا آنا آدمی کی خوداعتمادی کا خاتمہ کر دیتا ہے اور اس کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیتا ہے۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ اس سے چھٹکارہ کیسے پایا جا سکتا ہے۔ اکثر لوگوں کو پتا نہیں چلتا کہ ان کے منہ سے بدبو آ رہی ہے یا نہیں، وہ اپنے منہ کی بدبو چیک کرنے کے اپنی ہتھیلیوں میں گہرے سانس لے کر اسے سونگھتے ہیں اور بدبو محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ غیرمؤثر ہے۔بدبو چیک کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی کلائی کو زبان سے چاٹیں اور اسے خشک ہونے دیں، خشک ہونے پر اسے سونگھیں، آپ کو پتا چل جائے گا کہ آپ کے منہ سے بدبو آ رہی ہے یا نہیں، اس مقصد کے لیے آپ کلائی کی بجائے کھانے کا چمچ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:منہ کی بدبو اورچھالے کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ 
منہ کی بدبو کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ منہ میں موجود بیکٹیریا منہ میں ہی خوراک کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتے ہیں جس سے سلفر پیدا ہوتا ہے، یہی سلفر منہ کی بدبو کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ بھر کر کھانا، سخت ورزش کرنا، منہ میں Sliva(ہارمون) کا کم پیدا ہونا اور ناشتہ نہ کرنا بھی منہ کی بدبو کا باعث بنتے ہیں۔
ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اوکوئے کا کہنا تھا کہ لوگ منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے فوری طور پر پودینہ یا اس سے بنی ادویات کی طرف جاتے ہیں لیکن یہ چیزیں الٹا منہ کی بدبوکو بڑھا سکتی ہیں۔ پودینہ کھانے سے آدمی میٹھے کی طرف راغب ہوتا ہے اور زیادہ میٹھا کھانے سے منہ میں مزید بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جو بدبو میں اضافہ کر دیتے ہیں۔چیونگم اور پودینہ فوری طور پر تو بدبو ختم کر دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ اس میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں۔اس کے خاتمے کے لیے مریض کوزیادہ مرچ مصالحے والے کھانوں، پیاز، لہسن اور کافی سے گریز کرنا چاہیے۔ گاجر اور سیب کی طرح کے چبا کرکھانے والے پھل اور سبزیاں بدبومیں اضافہ کرتی ہیں۔ڈاکٹر 
اوکوئے کا کہنا تھا کہ ترش اور کھٹی اشیاء منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہیں اور اجوائن، سونف ، دار چینی، الائچی اور لونگ بھی منہ کی بدبو کا بہترین حل ہیں۔
***
مسلسل کھانسی کی شکایت ہو تو پریشان نہ ہوں، یہ قدرتی نسخہ آزمائیں اور فوری نجات پائیں
اگر کھانسی شدید ہوجائے تو یہ ہماری تمام توانائی ختم کرنے لگتی ہے اور کوشش کے باوجود اس سے نجات ممکن نہیں ہوتی۔ہم کئی طرح کے مہنگے سیرپ کا استعمال کرتے ہیں لیکن آفاقہ مشکل نظر آتا ہے۔آج ہم آپ کو کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔
مزید پڑھیں:رات کو کھانسی میں شدت کیوں آجاتی ہیں؟وجوہات اور طریقہ علاج جانئے 
اجزاء
لیموں ایک عدد
تیز پتے 6عدد
پانی 5اونس
چینی 6بڑے چمچ
بنانے کا طریقہ
پانی کو ایک برتن میں ڈال کر ابال لیں،اب اس میں تیز پتے شامل کریں اور 10منٹ تک ڈھانپ دیں۔اب ان پتوں کو نکال کر محلول کو اس برتن میں ڈالیں جس میں آپ شربت تیار کررہے ہیں۔اس میں لیموں اور چینی شامل کریں اور اچھی طرح ہلالیں تاکہ تمام اجزاء حل ہوجائیں۔اس محلول کو فریج میں رکھیں اور جب جب کھانسی آئے تب اس کا ایک چمچ پی لیں۔اس شربت کو کئی روز تک استعمال کیاجاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اقوال زریں
نامور شخصیات کی سنہری باتیں
ایک بزرگ تھے.. ملک میں قحط پڑا ھوا تھا ' خلقت بھوک سے مر رھی تھی.. ایک روز یہ بزرگ اس خیال سے کچھ خریدنے بازار جا رھے تھے کہ نہ معلوم بعد میں یہ بھی نہ ملے..
بازار میں انھوں نے ایک غلام کو دیکھا جو ھنستا کھیلتا لوگوں سے مزاق کر رھا تھا.. بزرگ ان حالات میں غلام کی حرکات دیکھ کر جلال میں آ گئے.. غلام کو سخت سست کہا کہ لوگ مر رھے ھیں اور تجھے مسخریاں سوجھ رھی ھیں..
غلام نے بزرگ سے کہا.. " آپ اللہ والے لگتے ھیں.. کیا آپ کو نہیں پتا میں کون ھوں..؟ "بزرگ بولے.. " تو کون ھے..؟ "
غلام نے جواب دیا.. " میں فلاں رئیس کا غلام ھوں جس کے لنگر سے درجنوں لوگ روزانہ کھانا کھاتے ھیں.. کیا آپ سمجھتے ھیں کہ جو غیروں کا ' اس قحط سالی میں پیٹ بھر رھا ھے وہ اپنے غلام کو بھوکا مرنے دے گا..???? جائیں.. آپ اپنا کام کریں.. آپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی.. "
بزرگ نے غلام کی بات سنی اور سجدے میں گر گئے.. بولے..
" یا اللہ ! مجھ سے تو یہ ان پڑھ غلام بازی لے گیا.. اسے اپنے آقا پر اتنا بھروسہ ھے کہ کوئی غم اسے غم نہیں لگتا اور میں جو تیری غلامی کا دم بھرتا ھوں یہ مانتے ھوئے کہ تو مالک الملک اور ذولجلال ولااکرام ھے اور تمام کائنات کا خالق اور رازق ھے میں کتنا کم ظرف ھوں کہ حالات کا اثر لے کر نا امید ھو گیا ھوں..
بے شک میں گناہ گار ھوں اور تجھ سے تیری رحمت مانگتا ھوں اور اپنے گناھوں کے معافی مانگتا ھوں
حضرت علامہ ڈاكٹر محمد اقبال رحمتہ علیہ ایك عظیم فلسفی شاعر جنہیں نہ صرف برصغیر پاك و ہند میں جانا جاتا ہے بلكہ آپ كی فكری شاعری كی پوری دنیا معترف ہے . مذید پڑھیے

اردو کے ایک سو مشہور اشعار۔ نامور شعرا کے زبان عام اشعار کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے
انٹرنیٹ اور موبائل پر جدید تحقیق پر مبنی تازہ ترین معلومات پڑھنے كے لیے یہاں كلك كیجیے

كركٹ

كركٹ
پاكستانی كركٹ بلندی اور زوال تجزیے اور تبصرے