پیر، 8 جون، 2015

دانتوں كو سفید اور چمكدار بنانے كے حیرت انگیز نسخے

دانتوں كو سفید اور چمكدار بنانے كے حیرت انگیز نسخے


صاف ستھرے اور چمكدار دانت ام سب كی خواہش ہیں اور اگر یہ خوبصورت ہوں تو ان كی وجہ سے ہماری شخصیت بہت زیادہ اچھی ہو جاتی ہے لیكن اگر یہ پہلے بدنما ہو جائیں تو ارد گرد كے افراد ہم سے بات كرنے میں گھبراتے ہیں آئیے آپ كو اپنے دانتوں كو چمكدار اور سفید بنانے كے لیے ایك ایسے نسكے بتاتے ہیں جو شائد آپ نے
 پہلے نہ سن ركھے ہوں
بیکنگ سوڈا
بیكنگ سوڈا    اپنے بیكنگ سوڈا كو باورچی خانے سے نكال لیں اور اب اسے باتھ روم میں ہی رہنے دیں كہ یہ آپ كے دانتوں كو چمكدار بنانے میں اہم كردار ادا كرے گا تمام ٹوتھ پیسٹ بنانے والی كمپنیاں بیكنگ سوڈا كا استعمال كرتی ہیں ایك چمچ بیكنگ سوڈا كو تھوڑے سے پانی میں مكس كریں اور اس محلول كو ٹوتھ برش پر لگا كر اپنے 
دانت صاف كریں كچھ ہی دنوں میں آپ كے دانت بالكل سفید ہو جائیں گے
نمک والے پانی سے کلی کریں
نمك والے پانی سے كلی كریں ایك چمك نم كو ایك گلاس پانی میں ڈال كر اس سے كلی كریں پانی نیم گرم ہونا چاہیے یہ دانتوں میں جراثیم اور مسوڑھوں میں انفیكشن كا بہتریں گھریلو نسخہ ہے اگر آپ كے مسوڑھوں سے خون آنے كی شكائیت ہو تو اس كا مسلسل استعمال ركھیں اور برش كرنے كے بعد كسی باریك برش سےدانتوں كی درمیانی جگہوں پر صفائی ضرور كریں كیونكہ عام برش دانتوں كی درمیانی تنگ جگہاؤں كی صفائی نہیں كرتا جس سے وہاں كھانے كے ذرات پھنسے رہتے ہیں اور وہاں بیكٹیریا پیدا ہو جاتا ہے جو كہ مسوڑھوں سے خون آنے كا سبب بنتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اقوال زریں
نامور شخصیات کی سنہری باتیں
ایک بزرگ تھے.. ملک میں قحط پڑا ھوا تھا ' خلقت بھوک سے مر رھی تھی.. ایک روز یہ بزرگ اس خیال سے کچھ خریدنے بازار جا رھے تھے کہ نہ معلوم بعد میں یہ بھی نہ ملے..
بازار میں انھوں نے ایک غلام کو دیکھا جو ھنستا کھیلتا لوگوں سے مزاق کر رھا تھا.. بزرگ ان حالات میں غلام کی حرکات دیکھ کر جلال میں آ گئے.. غلام کو سخت سست کہا کہ لوگ مر رھے ھیں اور تجھے مسخریاں سوجھ رھی ھیں..
غلام نے بزرگ سے کہا.. " آپ اللہ والے لگتے ھیں.. کیا آپ کو نہیں پتا میں کون ھوں..؟ "بزرگ بولے.. " تو کون ھے..؟ "
غلام نے جواب دیا.. " میں فلاں رئیس کا غلام ھوں جس کے لنگر سے درجنوں لوگ روزانہ کھانا کھاتے ھیں.. کیا آپ سمجھتے ھیں کہ جو غیروں کا ' اس قحط سالی میں پیٹ بھر رھا ھے وہ اپنے غلام کو بھوکا مرنے دے گا..???? جائیں.. آپ اپنا کام کریں.. آپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی.. "
بزرگ نے غلام کی بات سنی اور سجدے میں گر گئے.. بولے..
" یا اللہ ! مجھ سے تو یہ ان پڑھ غلام بازی لے گیا.. اسے اپنے آقا پر اتنا بھروسہ ھے کہ کوئی غم اسے غم نہیں لگتا اور میں جو تیری غلامی کا دم بھرتا ھوں یہ مانتے ھوئے کہ تو مالک الملک اور ذولجلال ولااکرام ھے اور تمام کائنات کا خالق اور رازق ھے میں کتنا کم ظرف ھوں کہ حالات کا اثر لے کر نا امید ھو گیا ھوں..
بے شک میں گناہ گار ھوں اور تجھ سے تیری رحمت مانگتا ھوں اور اپنے گناھوں کے معافی مانگتا ھوں
حضرت علامہ ڈاكٹر محمد اقبال رحمتہ علیہ ایك عظیم فلسفی شاعر جنہیں نہ صرف برصغیر پاك و ہند میں جانا جاتا ہے بلكہ آپ كی فكری شاعری كی پوری دنیا معترف ہے . مذید پڑھیے

اردو کے ایک سو مشہور اشعار۔ نامور شعرا کے زبان عام اشعار کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے
انٹرنیٹ اور موبائل پر جدید تحقیق پر مبنی تازہ ترین معلومات پڑھنے كے لیے یہاں كلك كیجیے

كركٹ

كركٹ
پاكستانی كركٹ بلندی اور زوال تجزیے اور تبصرے